شادی کے بعد دو سال کیسے گزرے؟ یاسر حسین نے احوال بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی کے بعد دو سال کیسے گزرے؟ یاسر حسین نے احوال بتادیا
شادی کے بعد دو سال کیسے گزرے؟ یاسر حسین نے احوال بتادیا

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منائی۔سوشل میڈیا پر یاسر نے اہلیہ اقراء عزیز کے ہمراہ شادی کے روز لی گئی۔

یاسر حسین نے ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت پیغام دیا۔

یاسر حسین نے اقراء کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’یہ دو سال کیسے گزرے صرف میں جانتا ہوں‘ اس کے بعد انہوں نے ایموجی کے ساتھ آگے لکھا کہ ’میرا مطلب ہے کہ پتا بھی نہیں چلا‘۔

یاسر نے لکھا ’شادی کیا چیز ہوتی ہے سمجھ آگیا، میرا مطلب ہے کہ شادی کتنی خوبصورت ہوتی ہے یہ سمجھ گیا، ڈر کے مارے ایک ’شیر‘ یاد آگیا‘۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں ’شیر‘ کی دو مختلف ایموجی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اقراء سے کتنا ڈرتے ہیں جبکہ یاسر نے اپنی پوسٹ میں اقرا کو جادوگرنی بھی کہا۔

معروف کامیڈین نے لکھا کہ ’آپ نے مجھے ہر خوشی دی، آزادی کا کیا ہے 1947 سے پہلے بھی لوگ جی رہے تھے نا، آپ کے آنے سے ایک رونق (ہر وقت کا شور شرابہ) آگئی ہے‘۔

مزید پڑھیں: بھارتی عوام کا نازیبا گانے پر سنی لیون کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

یاسر نے پوسٹ میں اپنی ازدواجی زندگی اور مزید بچوں کیلئے دعا بھی کی اور لکھا کہ ’دعا ہے کہ ایسے ہی ہنسی مذاق میں زندگی گزرے اور آپ کا ساتھ ہمیشہ رہے۔یاسر نے اپنی پوسٹ کو مزاحیہ بنانے کیلئے تاریخ بھی غلط درج کی۔

Related Posts