کرم میں سرکاری گاڑیوں پر حملہ کیسے ہوا؟ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بزنس ریکارڈر

کرم میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر حملے کے حوالے سے تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔

رپورٹ کے مطابق آج امن معاہدے کے تحت ادویات اور اشیائے خور و نوش پر مشتمل سامان کا پہلا قافلہ کرم کے لیے روانہ ہوا تھا،  جس کے بعد افسوس ناک واقعہ صبح 10 بج کر 35 منٹ کے قریب پیش آیا۔

دنیا کی معمر ترین خاتون ٹومیکو ایتوکا جاپان میں 116 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

قافلہ روانہ ہونے سے قبل مذاکراتی ٹیم سڑک کھلوانے کے لیے مذاکرات کر رہی تھی کہ مسلح شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر جاوید محسود اور سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کر دی۔ حملے میں ڈپٹی کمشنر سمیت ایک پولیس اور ایک ایف سی اہل کار زخمی ہوئے۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے مل کر واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرلی ہے، جس سے صوبائی حکومت کو بھی آگاہ  کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کرم کے قافلے پر حملے  میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts