وزیراعظم شہباز شریف نے دورۂ آذربائیجان کے دوران صدر الہام علیوف کو اپنی صلاحیتوں سے حیران کردیا۔
شہباز شریف اور الہام علیوف کے درمیان ملاقات کے دوران شہباز شریف نے باکو میں روسی زبان میں گپ شپ کی جس نے وہاں موجود تمام لوگوں کو حیرت زدہ کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے روسی زبان میں بات چیت کرکے مہمانوں اور میزبانوں کو خوشگوار سرپرائز دیا۔
سوشل میڈیا پر شہباز شریف کی خوشگوار موڈ میں روسی زبان میں گفتگو کی یہ ویڈیو وائرل ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف خود بھی کئی عالمی زبانیں بولتے ہیں، انہیں زبان کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہے، زبان سماجی تعلق کو پروان چڑھاتی ہے، زبان ایک ایسی طاقت ہے جو ثقافتوں کو تقویت دیتی ہے، زبان کو محفوظ کرنے میں ہی قوموں کی بقاء ہے۔
شہباز شریف پنجابی اور اردو کے ساتھ جرمن، عربی اور انگریزی روانی سے بول سکتے ہیں۔اس کے علاوہ وہ ہلکی پھلکی ترکی، چینی، روسی، پشتو اور سندھی بھی بول سکتے ہیں۔