اسلام آباد: دو روز قبل ویکسین لگوانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ملک بھر میں ویکسین کے حوالے سے خدشات نے سراٹھالیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائرس ہونے کی وجہ سے لوگوں نے ویکسین کے موثر ہونے پر سوالات اٹھانا شروع کردیئے کہ دو روز پہلے ویکسین لگوانے کے باوجود عمران خان کا ٹیسٹ مثبت کیسے آگیا ہے۔
اس حوالے سے این سی او سی کے چیئرمین اسد عمرکا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر بنیادی طور پر برطانیہ سے آئے وائرس کے باعث ہے، پہلے سے متاثرہ شخص کو دوسری بار بھی کورونا ہوسکتا ہے، وزیراعظم کو کورونا علامات ظاہر ہونیوالے دن ویکسین لگائی گئی تھی، جنوبی افریقہ، برازیل سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگا رہے ہیں۔
May Allah protect him and give him shifa. Some people questioning the efficacy of vaccination since he was vaccinated thursday evening. The symptoms take a few days before manifesting. Hence it is certain that PM had been infected PRIOR to vaccination. So please do vaccinate https://t.co/0ZZBamNVlS
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 20, 2021
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عمران خان اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ انکی علامات شدید نہیں ہیں۔ بہت ہلکی سی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔
وزیراعظم صاحب کا کرونا کا ٹیسٹ آج ہی کیا گیا ہے۔
براہ مہربانی اس کو کرونا ویکسین کے ساتھ لنک مت کریں۔ ویکسین لگنے کے کچھ ہفتے کے بعد قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ اپنے بزرگوں اور پیاروں کو ویکسین ضرور لگوائیں۔ احتیاط کریں۔ https://t.co/D13YTpBq7h
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 20, 2021