شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ دانیہ انور نے خود کو پیدائشی ’ڈرامے باز‘ قرار دے دیا۔
نجی چینل کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ دانیہ انور نے شرکت کی اور شوبز کیریئر کے آغاز سے متعلق اظہار خیال کیا۔
میزبان نے پوچھا کہ آپ نے پروڈکشن سے کیریئر کا آغاز کیا وہاں کیا کرتی تھیں؟
دانیہ انور نے بتایا کہ کچھ لوگ تھیٹر کرکے اداکاری کرتے ہیں کچھ لوگ پروڈکشن سے اداکاری کے میدان میں آتے ہیں۔ اعجاز اسلم کے ساتھ بطور پروڈکشن منیجر فرائض انجام دیے، میں نے پروڈکشن منیجر کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔
اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ پروڈکشن ہاؤس نہیں تھا بلکہ پروڈکشن آفس تھا۔
میزبان نے پوچھا کہ کہیں سے ٹریننگ لی تھی یا حادثاتی طور پر اداکارہ بن گئیں؟ دانیہ انور نے کہا کہ ’میں پیدائشی ڈرامے باز ہوں۔‘