خواتین ریموٹ جابز کیسے حاصل کرسکتی ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج کی دنیا میں ریموٹ جاب کا تصور عام ہو رہا ہے، فائل فوٹو

ڈیجیٹل دنیا میں ریموٹ جابز کا تصور تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اس تصور نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو گھروں سے کام کرنے کا موقع فراہم کیا، جس میں خواتین، طلبہ اور وہ افراد شامل ہیں جو کسی وجہ سے گھر سے کام کرنا چاہتے ہیں۔

ریموٹ جابز خواتین کے لیے ایک بہترین موقع ہیں، کیونکہ وہ گھر بیٹھے نہ صرف بین الاقوامی کرنسی میں کمائی کر سکتی ہیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ اپنی گھریلو ذمہ داریاں بھی نبھا سکتی ہیں۔ اس کے ذریعے وہ اضافی اخراجات سے بچتے ہوئے ایک مستحکم مالی مستقبل کی بنیاد رکھ سکتی ہیں۔

ریموٹ جابز کیسے حاصل کی جائیں؟

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق بہت سے افراد نے مختلف آن لائن پلیٹ فارمز جیسے یوٹیوب، کورسز اور دیگر ذرائع سے ڈیجیٹل اسکلز تو حاصل کر لی ہیں، مگر ان کے پاس مناسب رہنمائی کا فقدان ہوتا ہے کہ ان مہارتوں کو عملی زندگی میں کیسے بروئے کار لایا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی باصلاحیت افراد مارکیٹ میں اپنی جگہ نہیں بنا پاتے۔

اس چیلنج کو مدنظر رکھتے ہوئے سافٹ ویئر انجینئر ثنا شہریار نے فیلوشپ اور انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد ان نوجوانوں کی عملی تربیت ہے جنہوں نے مختلف کورسز تو کیے ہیں مگر انہیں معلوم نہیں کہ اگلا قدم کیا ہونا چاہیے۔

ثنا شہریار کا انٹرن شپ پروگرام

ثنا شہریار کے مطابق یہ پروگرام خاص طور پر ان افراد کے لیے ہے جو ڈگری کے بغیر بھی مہارت رکھتے ہیں اور ریموٹ جابز کی تلاش میں ہیں۔

اس انٹرن شپ پروگرام میں شرکاء کو عملی تجربہ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ دفتر کے کام اور پروفیشنل ماحول سے روشناس ہو سکیں۔ چونکہ ریموٹ جابز میں مواصلات اور خودمختاری اہم کردار ادا کرتے ہیں، لہٰذا لوگوں کو ان شعبوں میں خصوصی تربیت دی جائے گی۔

اس کے علاوہ پروگرام کے اختتام پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ملازمتوں سے جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ وہ فوری طور پر اپنی صلاحیتوں کو آمدنی میں تبدیل کر سکیں۔

آئی ٹی کی اہمیت اور مستقبل کے امکانات

انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) آج کے دورمیں ہر صنعت کا لازمی جزو بن چکی ہے۔ جدید دنیا میں کامیابی کے لیے آئی ٹی کی مہارتوں کا ہونا نہایت ضروری ہے، کیونکہ ڈیجیٹل مہارتوں کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فری لانسنگ اور ریموٹ جابز کے ذریعے عالمی مارکیٹ تک رسائی ممکن ہو گئی ہے۔ مصنوعی ذہانت یا اے آئی، ڈیٹا سائنس، ویب ڈویلپمنٹ، اور سافٹ ویئر انجینئرنگ جیسے شعبے اعلیٰ تنخواہ دینے والی فیلڈز میں شمار ہوتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس کوئی مہارت ہے لیکن رہنمائی کا فقدان ہے تو انٹرن شپ پروگرام آپ کے لیے بہترین موقع ثابت ہو سکتا ہے۔ ریموٹ جابز نہ صرف خواتین بلکہ طلبہ اور ان تمام افراد کے لیے ایک انقلابی موقع ہیں جو مالی آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنا اور ان سے فائدہ اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Related Posts