بری عادتیں انسانی دماغ کو کس طرح جکڑ لیتی ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسانی دماغ
(فوٹو: نیوروسائنس نیوز)

امریکی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ بری عادتیں انسانی دماغ کو جکڑ لیتی ہیں جس کے بعد ذہنی صلاحیتیں ماند پڑنے لگتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماؤنٹ سنائی اور راکٹ فیلر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ کوکین اور مورفین جیسی بری منشیات کی لت سے دماغ کے فطری افعال متاثر ہوتے ہیں۔ عالمی جریدے سائنس میں 18 اپریل کو شائع ہونے والی تحقیق میں اہم انکشافات سامنے آئے۔

منشیات کی لت انسانی دماغ کو ناکارہ کردیتی ہے۔ سینئر محققین ڈاکٹر ایرک اور ڈاکٹر جیفری نے تحقیق کی سربراہی کی جبکہ تحقیق کا مقصد دو قسم کی منشیات کے دماغ پر اثرات کا جائزہ لینا تھا جن میں کوکین اورمارفین شامل ہیں۔ تحقیق میں انسانی دماغ کا باریکی سے جائزہ لیا گیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ انسانی دماغ لت لگانے والی منشیات اور عام انعامات کے جواب میں ردِ عمل ظاہر کرتا ہے۔ بار بار منشیات کے استعمال سے انسانی دماغ کے خلیاتی افعال اور رویے متاثر ہوتے ہیں اور جب منشیات چھوڑ دی جائے تو عام انعامات پر انسانی دماغ کا ردِ عمل غیر منظم ہوجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جب انسان منشیات کا استعمال مکمل طور پر چھوڑ دے تو منشیات کے استعمال سے انسانی دماغ میں جو تباہی ہوچکی ہوتی ہے، اس کی مرمت ضروری ہوجاتی ہے جبکہ ماہرین کا ماننا ہے کہ خلیات کی سطح پر منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے مزید تحقیق ضروری ہے۔

Related Posts