حوثیوں باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ،5 شہری زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حوثیوں باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ،5 شہری زخمی
حوثیوں باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ،5 شہری زخمی

سعودی عرب کے صوبے جازان میں حوثی باغیوں نے میزائل حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق جازان میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن یحییٰ الغامدی نے میڈیا کو بتایا کہ صوبے جازان کا یمن کے قریب سرحدی علاقے میں حوثی باغیوں کا داغا گیا ایک میزائل گرا۔

ترجمان شہری دفاع کا کہنا ہے کہ میزائل ایک گاؤں پر گرا جس سے دو مکان، ایک جنرل اسٹور اور 3 کاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ملٹری پروجیکٹائل کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہونے والوں میں 3 سعودی اور 2 یمنی شہری شامل ہیں۔

کرنل محمد بن یحیی الغامدی نے مزید کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بحری جہاز کے قریب دھماکہ،اسرائیل نے الزام ایران پر لگادیا

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں قائم فوجی عسکری اتحاد نے دعویٰ کیا تھا کہ 28 فروری کو حوثی باغیوں کے 7 ڈرونز اور میزائل حملوں کو ناکام بنادیا تھا۔

Related Posts