حوثیوں کے میزائل حملے، اسرائیل میں ہلچل، ایئر پورٹ بند فلائٹس کینسل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ الجزیرہ)

یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل حملوں کا سلسلہ شروع کردیا، اسرائیل کے اندر کئی علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے۔

اسرائیل میں 269 مقامات پر فضائی حملے کے سائرن بجے اور میزائل کے بعض حصے قریبی علاقے میں گرنے کی بنا پر تل ابیب ایئرپورٹ بند کر دیا گیا۔

چار مئی 2025 کو یمن کے حوثی نے ایک بیلسٹک میزائل اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے کے قریب داغا، جس سے آٹھ افراد زخمی ہوئے اور ہوائی اڈے کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل ہو گئیں۔

حوثیوں کی طرف سے اسرائیل پر میزائل حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فوج نے یمن سے داغے گئے ایک میزائل کا سراغ لگانے کا اعلان کیا۔

حوثی رہنما عبدالملک الحوثی نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی ختم نہ کی تو وہ اسرائیل کے خلاف اپنی بحری کارروائیاں دوبارہ شروع کریں گے۔

اسرائیل نے حوثی گروہ کو “حوثی دہشت گرد حکومت” قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں، جن میں یمن کے پاور اسٹیشن اور بندرگاہیں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 15 مارچ سے امریکہ نے یمن میں حوثیوں مراکز کے خلاف تقریباً روزانہ فضائی بمباری کی ہے جس سے شدید نقصان اور ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Related Posts