ہاؤسنگ اسکینڈل: احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Housing Scandal: AC to hear Khawaja brothers’s case today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: احتساب عدالت آج سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کرے گی۔

کیس کی سماعت جج جواد الحسن کریں گے،اس سے قبل منگل کے روز سپریم کورٹ نے خواجہ برادران کو اسی معاملے میں ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو ہر ایک کے 30 لاکھ روپے مالیت کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سے متعلق معاملہ زیرسماعت ہے، فردوس عاشق

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو اپنے بھائی سلمان رفیق کے ساتھ 11 دسمبر 2018 کو پیراگون سٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Related Posts