کراچی میں کمرے کی چھت گر گئی، ماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کمرے کی چھت گر گئی، ماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق
کراچی میں کمرے کی چھت گر گئی، ماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ماں اور 2 بیٹیاں جان کی بازی ہار گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مچھر کالونی میں یہ افسوسناک واقعہ بابری مسجد کے قریب پیش آیا۔ مکان کی چھت گرنے کے باعث ماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق جبکہ 2 خواتین زخمی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 پی سی ہوٹل کی چھت گر گئی، دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی

واقعے کی وجوہات کے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ جس مکان کی چھت گری، وہ زیرِ تعمیر تھا جہاں بھاری سامان رکھا گیا تھا۔ گھر ڈاکٹر نور عالم کی ملکیت میں ہے جن کی 2 بیٹیاں اور شریکِ حیات جاں بحق ہوئیں۔

ڈاکٹر نور عالم کی ایک بیٹی اور ایک اور خاتون واقعے کے نتیجے میں زخمی ہوئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 15 سے 45سال کے درمیان تھیں۔

جاں بحق ہونے والی خواتین میں 18 سالہ یاسمین نور عالم، 45 سالہ رشیدہ اور 15 سالہ آمنہ نور عالم شامل ہیں جبکہ زخمیوں کے نام 22 سالہ شنواری زوجہ یونس اور 14 سالہ انوری نور عالم ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رات گئے پی سی ہوٹل کراچی کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔زخمیوں کو جے پی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

گزشتہ ماہ پی سی ہوٹل کی چھت گر جانے کے نتیجے میں ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ تھا جس پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ 

Related Posts