اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں پر تیز ہوا چل رہی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ بدھ کو نوکنڈی اور سبی ملک کے گرم ترین مقامات رہے جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری تھا تاہم اب بارش کا امکان کم ہے۔