فلاحی مقاصد کیلئے حاصل کی گئی زمین پر نجی ہسپتال کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔راجہ اظہر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلاحی مقاصد کیلئے حاصل کی گئی زمین پر نجی ہسپتال کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔راجہ اظہر
فلاحی مقاصد کیلئے حاصل کی گئی زمین پر نجی ہسپتال کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔راجہ اظہر

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے سابق نائب صدر و رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر خان نے کہا ہے کہ فلاحی مقاصد کیلئے حاصل کی گئی زمین پر نجی ہسپتال قائم کرنے والوں کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں جبکہ نجی ہسپتال مالکان عوام سے بھاری فیسیں وصول کر رہے ہیں۔

نجی ہسپتال آغا خان کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر خان نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہے جبکہ  کورونا وائرس کی وباء پھیلنے سے کراچی کے تمام نجی ہسپتال متحرک ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر خان نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں کی لاکھوں روپے کی فیسیں غریب عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہیں۔سندھ حکومت کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نے پیسوں کی بندر بانٹ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔نجی ہسپتال اور سندھ حکومت میں خوفِ خدا ختم ہوچکا ہے۔

رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، فلاحی اداروں کو مریضوں کی تیمارداری مفت کرنی چاہیے۔مشکل کے اِس وقت میں علاج کے لیے گلوز کا بھی 30 ہزار روپے کا بل بنایا جارہا ہےاور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن بے بس دکھائی دیتا ہے۔ 

راجہ اظہر خان نے مزید کہا کہ  پرائیویٹ ہسپتال اپنا قبلہ درست کرلیں، چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کرتے ہیں کہ تمام نجی ہسپتالوں کا آڈٹ کرایا جائے۔نجی ہسپتالوں نے اگر لوٹ مار کا سلسلہ بند نہ کیا تو ہم قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔فلاحی مقاصد کے نام پر  لوٹ مار کا احتساب ہونا چاہیے۔

Related Posts