سڑکوں پر گھوڑوں کی دوڑ، کروڑوں جوے پر لگ گئے، اسلام آباد پولیس منظرِعام سے غائب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سڑکوں پر گھوڑوں کی دوڑ، کروڑوں جوے پر لگ گئے، اسلام آباد پولیس منظرِعام سے غائب
سڑکوں پر گھوڑوں کی دوڑ، کروڑوں جوے پر لگ گئے، اسلام آباد پولیس منظرِعام سے غائب

وفاقی دارالحکومت میں سڑکوں پر سرِ عام گھوڑوں کی دوڑ میں کروڑوں روپے جوے پر لگا دئیے گئے ہیں جبکہ اس دوران اسلام آباد پولیس منظرِ عام سے غائب یا خوابِ خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف رہی۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ اقتدار کی سڑکوں پر سرعام گھوڑوں کی دوڑاور کروڑوں روپے کا جوا کھیلا گیا جس کے دوران تھانہ کھنہ اور کورال کے ایس ایچ اوز کو مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت دئیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

گھوڑوں کی دوڑ کا آغاز کورال چوک سے ہوا  اور اختتام فیض آباد انٹرچینج پر جا کر ہوا۔ تماشائیوں نے تھانہ کھنہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لیے رکھا۔ گھڑ دوڑ صبح 4 بجے شروع ہوئی جس کے دوران دفعہ 144 کے احکامات پیروں تلے روند دئیے گئے۔

چوڑھ چوک راولپنڈی کے رہائشی ملک نزاکت نامی شخص نے گزشتہ روز گھڑ دوڑ کا انعقاد کیا جس پر کروڑوں کا جوا کھیلا گیا۔ پولیس کو مقامی شہریوں نے شکایت کی کہ آپ کے علاقے میں گھوڑوں کی غیر قانونی دوڑ ہورہی ہے، لیکن افسران نے کوئی ایکشن نہ لیا۔

غیر قانونی سرگرمی کیلئے گھڑ سواروں اور منتظمین کو کھلا میدان فراہم کیا گیا۔ ایکشن لینا تو دور کی بات، پولیس گھڑ دوڑ کے دوران تھانوں سے بھی باہر نہ نکلی۔ قبل ازیں گھڑ دوڑ سنگ جانی ٹول پلازہ سے ترنول تک منعقد کرے کا منصوبہ تھا لیکن رات ڈیڑھ بجے منصوبہ میڈیا تک پہنچ گیا۔

میڈیا کے ہاتھوں رسوائی کے ڈر سے سپاٹ تبدیل کرکے کورال چوک منتقل کردیا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث کاروباری سرگرمیوں کی اجازت نہیں، لوگوں کو صحت، زندگی اور روزگار کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور پولیس غیر قانونی سرگرمیوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد پولیس کا کارنامہ، 300 کے چالان پر 35 ہزار خرچ

Related Posts