اُمید ہے کہ طالبان اور ان کے ہم وطنوں کو امن و آشتی نصیب ہوگی، صدر مملکت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اُمید ہے کہ طالبان اور ان کے ہم وطنوں کو امن و آشتی نصیب ہوگی، صدر مملکت
اُمید ہے کہ طالبان اور ان کے ہم وطنوں کو امن و آشتی نصیب ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی اْبھرتی معیشت کو افغانستان میں بدامنی اور کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے جیسے دوخطرات لاحق ہیں۔

صدر مملکت نے ٹوئٹر اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کی اْبھرتی معیشت کو دو خطرات لاحق ہیں۔ ایک افغانستان میں بدامنی، جس پر ہمیں اْمید ہے کہ طالبان اور ان کے ہم وطنوں کو امن و آشتی نصیب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا، کورونا کیسز کی تعداد میں ممکنہ اضافہ، عوام عید کے دوران احتیاط کریں۔ حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں اور ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں امن کے قیام تک خطے میں تجارت ممکن نہیں، شیخ رشید

دوسی جانب وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس افغانستان سے بھاگنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، بھارت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔

ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے آج بھی عالمی برادری کے ساتھ ہے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان اپنے اڈے کسی بھی کارروائی کے لیے امریکا کو نہیں دے گا۔

Related Posts