امید ہے ناظرین کو دی کراؤن میں میری اداکاری پسند آئیگی، ہمایوں سعید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امید ہے ناظرین کو دی کراؤن میں میری اداکاری پسند آئیگی، ہمایوں سعید
امید ہے ناظرین کو دی کراؤن میں میری اداکاری پسند آئیگی، ہمایوں سعید

پاکستان کے مشہور و معروف اداکار ہمایوں سعید برطانوی شاہی خاندان پر بننے والی فلم دی کراؤن میں نظر آئینگے۔

اداکارہمایوں سعید نے اِس سیریز میں پاکستان نژاد برطانوی ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا ہے جن کا مبینہ طور پر لیڈی ڈیانا سے عشق چلتا ہے۔

ہمایوں سعید نے اپنے منفرد کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر حسنات اور لیڈی ڈیانا دو مکمل متضاد کردار ہیں۔ ڈاکٹر حسنات نہایت عام سے آدمی تھے، اسی لئے لیڈی ڈیانا کو اُن میں کشش محسوس ہوتی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرنا ایک بڑی ذمہ داری تھی کیونکہ انہیں لیڈی ڈیانا کی وجہ سے ہر شخص جانتا تھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ناظرین کو اسکرین پر یہ کردار بہت پسند آئے گا۔

واضح رہے کہ اس رائل ڈرامہ سیریز میں ہمایوں سعید لیڈی ڈیانا کے قریبی برطانوی پاکستانی ڈاکٹر دوست ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
حقیقی زندگی میں ڈاکٹر حسنات 1995 سے 1997 تک شہزادی ڈیانا کے ساتھ قریبی تعلق میں تھے۔

Related Posts