ایوانِ صدر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کو اعزازات دینے کی تقریب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ایوانِ صدر میں تقریبِ تقسیمِ اعزازات کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف کو اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعزازات دینے کی تقریب ایوانِ صد اسلام آباد میں آج منعقد ہوئی۔ صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشانِ امتیاز ملٹری سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات

پر وقار تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکو بھی نشانِ امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء کے علاوہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی تقریب میں موجود تھے۔

تقریب میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف، سردار ایاز صادق، وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور اہم سول و عسکری حکام نے شرکت یقینی بنائی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر کا دورہ اور پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی۔

رواں ماہ کے آغاز میں ہی آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے رکھ چکری سیکٹر کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ لی۔

Related Posts