عزت دینے والی ذات صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی ہے، کبریٰ خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عزت دینے والی ذات صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی ہے، کبریٰ خان
عزت دینے والی ذات صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی ہے، کبریٰ خان

کراچی: معروف اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ اْنہیں بالکل افسوس نہیں کہ لکس سٹائل ایوارڈ میں اْن کے کردار حْسنِ جہاں کو نامزد نہیں کیا گیا کیونکہ عزت دینے والی ذات صرف اللہ کی ہے۔

کبریٰ خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’عزت دینے والی ذات صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی ہے۔کبریٰ خان نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ میرے مداح بہت اْداس ہیں کہ مجھے یعنی حْسنِ جہاں کو لکس اسٹائل ایوارڈز میں نامزد نہیں کیا گیا۔

کبریٰ خان نے کہا کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مجھے جو پیار، محبت اور سپورٹ دیکھنے کو ملا ہے، وہ میرے لیے کسی ٹرافی سے کم نہیں ہے۔

اْنہوں نے لکھا کہ ’اگر یہ فتح نہیں ہے تو میں نہیں جانتی کہ کیا ہے‘۔کبریٰ خان نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں انتہائی مغلوب ہوں اور سب کے پیار اور سپورٹ کیلئے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

مزید پڑھیں:اداکارہ یشما گِل بھی سپر اسٹار ماہرہ خان کی خوبصورتی سے متاثر

کبریٰ خان نے لکھا کہ آپ سب کا شکریہ مجھے ایک فاتح کی طرح محسوس کرنے کیلئے، ایک فاتح جسے نہ کسی سٹیج کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی تقریب کی۔

Related Posts