لاہور: معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے ہنی ٹریپ کا ڈراپ سین ہوگیا، اغوا کاروں کا ماسٹر مائنڈ گرفتار ہوگیا جبکہ واقعے کی لیک ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ہنی ٹریپ گینگ کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کو ساتھی رفیق کے ہمراہ پشاور سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزم نے خلیل الرحمٰن قمر کی قابلِ اعتراض ویڈیو وائرل کردی ہے۔ حسن شاہ کو ہنی ٹریپ کرنے والے 12 رکنی گروہ کا مرکزی کردار قرار دیا گیا ہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق ہنی ٹریپ گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزم حسن شاہ نے پولیس کو بیان دیا کہ خلیل الرحمٰن قمر اسکرپٹ کی بجائے غلط ارادے سے خاتون کے گھر گئے تھے اور ڈرامہ نگار نے نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے اغوا کا واویلا کیا۔
Alleged Video of Khalil Ur Rehman Qamar has been out in which he is sitting with the lady who called him at home , According to the police, the mastermind Hasan Shah along with his accomplice has been arrested #khalilurrehmanqamar pic.twitter.com/zAKvxsI56t
— Human Being (@NaylaAmir) July 30, 2024
گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔ واقعے کی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو پر عوام کے مختلف تبصرے جاری ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ایک ویڈیو میں خلیل الرحمٰن قمر کو خاتون کے ساتھ ایک صوفے پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس پر عوام کی بڑی تعداد نے مختلف اعتراضات عائد کیے ہیں، ویڈیو میں خاتون کا چہرہ نمایاں نہیں ہے، نہ ہی خلیل الرحمٰن قمر کو واضح طور پر دیکھا جاسکتاہے۔