سندھ میں گورنرراج لگانے کیلئے ہوم ورک مکمل ہے، صحافی طلعت حسین نے دعویٰ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں گورنرراج لگانے کیلئے ہوم ورک مکمل ہے، صحافی طلعت حسین نے دعویٰ کردیا
سندھ میں گورنرراج لگانے کیلئے ہوم ورک مکمل ہے، صحافی طلعت حسین نے دعویٰ کردیا

کراچی:ملک بھر میں ان دنوں سیاسی گہما گہمی کی صورتحال اپنے عروج پر ہے، پی ڈی ایم کی جانب سے مختلف شہروں میں جلسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

ایسے میں سینئر صحافی طلعت حسین نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وفاقی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنرراج لگانے کیلئے دستاویزی جائزہ کارروائی مکمل کر لی ہے۔

صحافی طلعت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وفاقی ذرائع نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کیلئے پیپر ورک تیارکرلیا گیا ہے، ضرورت پڑنے پر سندھ میں گورنرراج نافذ کردیا جائے گا، لیکن فی الحال گورنر رراج فوری لگانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ضرورت پڑنے پر صوبے میں گورنر راج نافذ کردیا جائے گا۔ جس کے بعد سول حکومت کی آئینی و قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی۔اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کہہ چکے ہیں کہ گورنر راج نہیں لگے گا۔ لیکن جنوری میں موسمی تبدیلی ضرور آئے گی لیکن سیاسی تبدیلی کا کوئی نہ سوچے۔

مزید پڑھیں: اُردو زبان کی دشمنی،اچکزئی نے کراچی آکر تعصب کی سیاست کی، فیصل سبزواری

Related Posts