وزیر داخلہ کا بیان نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزری ہے، مصطفی نواز کھوکھر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر داخلہ کا بیان نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزری ہے، مصطفی نواز کھوکھر
وزیر داخلہ کا بیان نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزری ہے، مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد:ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ بریگیڈئیرریٹائرڈ اعجاز شاہ کا بیان نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزری ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین کو طالبان سے ڈرا کر وزیرداخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے بکھئے ادھیڑ دئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ اور دیگر وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کر دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا ہم پر جو الزامات عائد کرتی ہے وزرا اپنے عمل سے انہی الزامات کی تصدیق اور تائید کر دیتے ہیں۔

ثابت ہو گیا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے قاتلوں میں اعجاز شاہ کا نام درست لیا تھا۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اسی دوغلی پالیسی اور عمل کی وجہ سے دنیا ہمارے ہزاروں شہریوں اور جوانوں کی قربانیاں تک تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ اعجاز شاہ اپنے بیان پر قوم، پی پی پی، اے این پی اور دیگر جماعتوں کے شہدا اور ان کے ورثا سے معافی مانگے۔ انہوں نے کہاکہ غداری کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے تمام محب وطن اعجاز شاہ کے بیان پر کیوں خاموش ہیں؟۔

انہوں نے کہاکہ غداری کا منحوس اور فرسودہ الزام لگانے والوں کی حقیقت قوم جان چکی ہے، اب یہ چورن نہیں بکے گا، قوم اعجاز شاہ اور ان کے سرپرست سلیکٹڈ کا محاصبہ کریگی۔

Related Posts