وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس اور تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس اور تعزیت
وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس اور تعزیت

اسلام آباد:وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ پی آئی اے کے طیارے پی کے 8303 حادثے پر اظہار افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے حادثے کے شکار مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی-

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ خدا مرحومین کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، جمعتہ الوداع کے موقع پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر بے شدید افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ رنج و غم کی شدت بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ رہائشی علاقے میں بھی نقصان کی اطلاع پریشان کن ہے، امید ہے کہ امدادی کارروائی بروقت ہوگی، خدا ہم سب پر رحم فرمائے اور اس ملک کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کا 100 مسافروں کو لے کر جانے والا طیارہ کراچی میں گر کر تباہ

Related Posts