خلیجی ممالک میں نئے اسلامی سال کا آغاز، غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خلیجی ممالک میں نئے اسلامی سال کا آغاز، غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا
خلیجی ممالک میں نئے اسلامی سال کا آغاز، غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا

مکہ: خلیجی ممالک میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے ہفتے کی صبح خانہ کعبہ کے پرانے غلاف کو اُتار کر نیا غلاف کعبہ چڑھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس سے منتخب کی گئی ایک ٹیم نے خانہ کعبہ کی تبدیلی کی، جس میں ٹیم نے پرانے غلاف کو اُتارا ور نئے غلاف کعبہ کو چڑھایا۔

نیا غلاف کعبہ چار برابر پٹیوں اور ستار الباب پر مشتمل ہے۔ خانہ کعبہ کے چاروں اطراف کی پٹیوں کو الگ الگ تیار کیا جاتا ہے۔

تبدیلی کے عمل کے دوران پہلے ایک طرف کا حصہ اتارا جاتا ہے۔ اس پر اس کی جگہ نیا غلاف چڑھا دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد دوسرا، تیسرا اور چوتھا حصہ اتارا جاتا اسی ترتیب کے ساتھ نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران دھماکہ، متعدد تماشائی زخمی

سب سے پہلے الحطیم کی طرف سے غلاف کعبہ کو کھولا جاتا اس کی جگہ نیا غلاف ڈالا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کو اوپر سے نیچے کی طرف پھیلایا جاتا ہے۔

’اللہ اکبر‘ کے الفاظ پر مشتمل پانچ قندیلیں حجر اسود کے اوپر باب کعبہ کے بیرونی پردے پر لگائی جاتی ہیں۔ آخری مرحلے میں کعبہ کے دروازے کا پردہ تبدیل کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ غلاف کعبہ کو ذی الحج کی نو تاریخ کو تبدیل کیا جاتا رہا ہے لیکن اس سال ماضی کی روایت سے ہٹ کر غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہفتہ کو نئے اسلامی سال 1444ھ  کے پہلے دن منعقد کی گئی، غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روایت صدیوں سے چلی آرہی ہے اور یہ تقریب ہر سال منعقد ہوتی ہے۔

Related Posts