ہالووین 2023 میں ہالی ووڈ کے شوبز ستاروں نے اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے طرح طرح کے لباس پہنے اور تعریفیں سمیٹی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہالووین 2023 کے موقعے پر ہالی ووڈ کی شخصیت نے موقعے کی مناسبت سے مختلف رنگوں اور انداز کے لباس پہنے اور مداحوں کا دل طرح طرح کے طریقے اختیار کرکے لبھانے کی کوشش کی۔
امریکی ماڈل ہیلے بائبر نے معروف کارٹون سیریز پیبلز فلنٹ اسٹون کا کردار اپنانے کیلئے اپنے بال رنگوائے اور رنگا رنگ لباس پہنا۔
مشہورومعروف کینیڈین گلوکار، نغمہ نگار اور اداکار جسٹن بائبر نے ہالووین 2023 کی مناسبت سے اسکوبا ڈائیور کا روپ دھار لیا۔
دوسری جانب امریکی اداکار ایڈورڈ نارٹن نے سابق برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم بننے کیلئے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
مارگوٹ روبی نے وی فار وندیٹا کے کردار وی کی صورت اختیار کی جبکہ ہالووین 2023 کیلئے ڈیمی لوواٹو نے اسنو وائٹ کا روپ دھار لیا۔
پیرس ہلٹن نے برٹنی اسپیئرز کا کاسٹیوم پہن لیا جبکہ کھلوئی کارداشیان اور بیٹے ٹاٹم نے گائے کی صورت اختیار کرلی۔
کم کرداشیان اور نارتھ ویسٹ نے کلیولیس کے چر اور ڈائیونے کے کردار اختیار کر لیے۔
اسی طرح ہالووین 2023 منانے کیلئے کرٹنی کرداشیان بارکر نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں انہیں اپنی بہن کم کرداشیان کے کردار میں جلوہ گر دیکھا جاسکتا ہے۔