یو اے ای میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یو اے ای میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
یو اے ای میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

یو اے ای نے 2024 میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے لیے عید الفطر اور عید الاضحیٰ سمیت دیگر سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئندہ سال 2024 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا اطلاق سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔

عید الفطر کی تعطیلات 8 اپریل سے 12 اپریل اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات 16 جون سے 18 جون تک ہوں گی، ان تعطیلات میں چاند نظر آنے کے حساب سے معمولی تبدیلی ہوسکتی ہے۔

فلکیاتی پیشگوئیوں کے مطابق رمضان المبارک کا مہینہ 12 مارچ 2024 کو شروع ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق 11 اپریل بروز جمعہ کو آخری روزے کا امکان ہے جس کے تحت امید ہے کہ 12 اپریل ہفتے کے روز یو اے ای میں عید الفطر منائی جائے گی۔

حماس اور اسرائیل کے مابین 4 روزہ جنگ بندی، شہیدفلسطینیوں کی تعداد 14500ہوگئی

جبکہ 2024 کی مزید تعطیلات میں یکم جنوری سال نو، اسلامی سال کا پہلا دن 7 جولائی، 15 جون یوم عرفہ، 15 ستمبر جشن میلاد النبی، 2 اور 3 دسمبر قومی دن کی چھٹیاں شامل بھی ہیں۔

Related Posts