شہباز شریف کا کورونا ریلیف فنڈز کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہبازشریف کی زیرصدارت سینئرپارٹی رہنماؤں کے اجلاس کا انعقاد
شہبازشریف کی زیرصدارت سینئرپارٹی رہنماؤں کے اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد:صدرن لیگ شہبازشریف کی زیرصدارت سینئرپارٹی رہنماؤں کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا‘ اجلاس میں کوروناریلیف فنڈزکی نگرانی، فنڈزکے منصفانہ استعمال کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں الزام عائد کیا گیا کہ حکومت عالمی وباکیخلاف آنیوالی امداداپنے سیاسی مفادات کیلئے استعمال کررہی ہے‘اجلاس میں جسٹس شاکراللہ کوپی ایم ڈی سی کی سربراہی فوری سنبھالنے کی درخواست کی گئی۔

مطالبہ کیا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی موجودہ صورتحال میں مجلس قائمہ صحت کافوری اجلاس طلب کریں‘شہباز شریف نے کہا کہ قوم کوروناسے لڑرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نہ ہونے سے صحت کی سہولیات اورنگرانی کا کوئی ادارہ نہیں‘پی ایم ڈی سی بحالی سے متعلق وزارت صحت کا نیا حکم نامہ بھی چالبازی جیساہے‘ انہوں نے کہا کہ ٹائیگرفورس کے سیاسی ڈرامے کے بجائے لوکل گورنمنٹس بحال کی جائیں۔

Related Posts