معروف ہاکی کوچ رولنٹ اولٹمین رانا ظہیر اکیڈمی میں کوچنگ کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف ہاکی کوچ رولنٹ اولٹمین رانا ظہیر اکیڈمی میں کوچنگ کریں گے
معروف ہاکی کوچ رولنٹ اولٹمین رانا ظہیر اکیڈمی میں کوچنگ کریں گے

پنجاب اسپورٹس بورڈ کے زیراہتمام اور رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے تعاون سے ہاکی کے معروف کوچ رولنٹ اولٹمین 2 ہفتوں کیلئے کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔

رانا ظہیر اکیڈمی کے زیر اہتمام لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ میں 60 کھلاڑی ہیں جنہیں 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹرجنرل پنجاب اسپورٹس جاوید چوہان نے بتایا کہ پنجاب کے تمام ڈویژنز سے کھلاڑیوں کو میرٹ پر سلیکٹ کیا گیا ہے۔ ٹریننگ کیمپ میں رانا ظہیرہاکی اکیڈمی کے بچے بھی تربیت حاصل کریں گے۔

رولنٹ آلٹمنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان کھلاڑیوں میں مہارت ہے اور وہ گیم کو سمجھتے ہیں۔ بس گیم کو تسلسل سے کھیلنے کی ضرورت ہے جو ہم انہیں سکھا دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا کی طرح میں بھی پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی نہ کرنے کے لیے افسردہ ہوں، ہم امید کر سکتے ہیں کہ پاکستان ہاکی ٹیم درست سمت کی طرف گامزن ہو۔

ڈچ ہاکی کوچ نے کہا کہ اچھے ڈویلپمنٹ اور ہائی پرفارمنس پروگرام ٹیم کے لئے شروع کریں، بیلجئیم اور انڈیا کو سامنے رکھیں انہیں یہاں تک پہنچنے میں آٹھ سے دس سال لگے۔

دوسری جانب ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پچ 2 پر روزانہ دو سیشنز ہوں گے، صبح کا سیشن صبح 5سے 8:30بجے تک اور ایوننگ سیشن شام6 سے رات 9 بجے تک ہوگا۔

Related Posts