ہلسنکی: ایچ ایم ڈی گلوبل نے 3310 کے بعد نوکیا 2720 کودوبارہ متعارف کرانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پرانا موبائل فون نئے انداز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایچ ایم ڈی گلوبل موبائل کمپنی کے ترجمان کے مطابق موبائل ٹیکنالوجی ہماری روزمرہ زندگی تبدیل کرسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نت نئے ڈیزائن کے ساتھ موبائل فون مارکیٹ میں لاتے رہتے ہیں جو محفوظ انداز میں بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔نوکیا 2720 کا 2019ء کاماڈل ایک فیچر فون ہوگا جس میں نئی خصوصیات شامل کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ہر چار میں سے کم از کم ایک سورج کے گرد زمین جیسا ایک سیارہ گردش کر رہا ہے۔ماہرین فلکیات
نوکیا فونز کا لائسنس حاصل کرنے والی ایچ ایم ڈی گلوبل نے چین میں حال ہی میں فون کا اندراج کروایا ہے جس میں فور جی کنیکٹویٹی دی جائے گی۔
کمپنی ترجمان کے مطابق ایچ ایم ڈی لوگوں کی نجی معلومات کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ اس حوالے سے بھی فون میں فیچرز شامل کیے جائیں گے تاکہ صارفین فون کو بے دھڑک کہیں بھی استعمال کرسکیں۔
فون کو رواں سال ماہ ستمبر میں ہونے والے ایف اے 2019ء میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یہ کمپنی نوکیا کے دیگر کئی پرانے فونز نئی خصوصیات کے ساتھ میدان میں لاچکی ہے جن کو صارفین کی پذیرائی حاصل ہے۔
مزید پڑھیں: برازیل میں رواں سال کے دوران پچاس کروڑ شہد کی مکھیوں کی پراسرار ہلاکت