کشمیر اور فلسطین کی صورتحال یکساں، ظلم کی تاریخ دُہرائی نہ جائے۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر اور فلسطین کی صورتحال یکساں، ظلم کی تاریخ دُہرائی نہ جائے۔شاہ محمود قریشی
کشمیر اور فلسطین کی صورتحال یکساں، ظلم کی تاریخ دُہرائی نہ جائے۔شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورتحال یکساں ہے جبکہ عالمی برادری کو یقینی بنانا ہوگا کہ ظلم کی تاریخ دُہرائی نہ جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 11 جولائی کے روز آج سے ٹھیک 25 سال قبل سریبرینکا میں بوسنیا کے 8 ہزار مسلمانوں کا خون بہایا گیا اور 20 ہزار افراد کو نسلی تعصب کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا جس کے خلاف عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ بوسنیا ہرزے گوینا میں ہونے والا ظلم و ستم دوبارہ نہ دُہرایا جائے جبکہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے، خوفناک انداز میں یکساں ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ بوسنیا ہرزےگوینا میں 25 سال قبل اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری کی کاوشیں ناکام رہیں اور امن تباہ و برباد ہوا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ 25 سال قبل اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری نے سریبرینکا نامی بوسنیا ہرزے گوینا کے علاقے میں عوام الناس کو ناکامی کا شکار کیا۔

مزید پڑھیں: بوسنیا میں اقوامِ متحدہ کی کاوشیں ناکام رہیں۔انتونیو گوتریس

Related Posts