فن لینڈ میں تاریخ رقم ہو گئی: سنا مرین دنیا کی کمسن ترین فعال وزیر اعظم بن گئیں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فن لینڈ میں تاریخ رقم ہو گئی: سنا مرین دنیا کی کمسن ترین فعال وزیر اعظم بن گئیں
فن لینڈ میں تاریخ رقم ہو گئی: سنا مرین دنیا کی کمسن ترین فعال وزیر اعظم بن گئیں

فن لینڈ میں دنیا کی تاریخ میں پہلی بار سنا مرین نامی خاتون دنیا کی کمسن ترین فعال وزیر اعظم بن گئیں، سابق ٹرانسپورٹ منسٹر سنا مرین کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کا سربراہ منتخب کر لیا گیا۔

چونتیس سالہ سنا مرین کی پارٹی 5 رکنی حکومتی اتحاد میں میں سب سے طاقتور مانی جاتی ہے جبکہ وزیر اعظم سنا مرین فن لینڈ کی تیسری خاتون حکومتی سربراہ ہیں۔ 

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آج سنا مرین کو منتخب کر لیا گیا ہے جو دنیا کی کمسن ترین فعال وزیر اعظم ہوں گی۔ 

یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج پہلے خصوصی معاشی زون اور ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے۔

 ٹوئٹر پر کچھ ہی وقت قبل  اپنے پیغام میں وفاقی  وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج NUST میں پہلے ٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون اور پارک کا افتتاح کریں گے جبکہ دنیا بدلنے کے لیے صنعت اور تحقیق کا امتزاج کام آیا۔

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ انڈسٹری اور محققین کا امتزاج ہی ہے جس نے دُنیا بدل دی جبکہ آنے والے دس سال پاکستان کے لیے تابناک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم آج پہلے  معاشی زون اور ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے

Related Posts