پاکستان کے بلند ترین قدرتی میدان شندور میں تاریخی پولو فیسٹول جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چترال کے علاقے شندور کے بلند ترین قدرتی میدان میں تین روزہ تاریخی ’’شندور پولو فیسیٹول‘‘ میں جوش و خروش کے ساتھ رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں، فیسٹول کے دوسرے روز کی تقریبات کا آغاز قومی ترانہ سے ہوا، جس میں ملکی اور غیر ملکی سیاح خوب لطف اندوز ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بادشاہوں کا کھیل پولو کیا ہے؟

اس موقع پر فرنٹیئر کور اور گلگت بلتستان کے بینڈز نے قومی نغموں کی دُھنیں پیش کیں اور مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں پیرا گلائیڈرز نے بھی کرتب دکھائے، جبکہ شندور پولو فیسٹول کے دوسرے روز چترال اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی مختلف جونیئر ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے گئے۔ فیسٹول کے دوسرے روز بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے پولو میچز سے لطف اندوز ہوئے۔

اس کے ساتھ ہی اعلیٰ سول اور ملٹری حکام سمیت انتظامیہ کے عہدیداران، بڑی تعداد میں علاقے کی عوام اور دیگر مہمان شرکت کر رہے ہیں۔ تین روزہ فیسٹول 9 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔

Related Posts