برطانیہ میں تاریخ رقم ہو گئی جہاں کورونا وائرس کی ویکسین پہلی بار کسی انسان کو لگائی گئی جس کا آغاز ایک 90 سالہ خاتون سے کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی 90 سالہ خاتون کو کورونا ویکسین لگا دی گئی، خاتون کا نام مارگریٹ کینن ہے جنہیں آج صبح ویکسین کا انجکشن لگایا گیا۔
آئندہ ہفتوں میں برطانیہ میں 8 لاکھ افراد کو فائزر اور بائیو ٹیک کی مشترکہ طور پر بنائی گئی کورونا ویکسین لگانے کا منصوبہ ہے۔ شمالی آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والی 90 سالہ خاتون کو سب سے پہلے ویکسین لگوانے کا اعزاز حاصل ہوا۔
The first person in the UK has been given the Covid vaccine.
Margaret, a 90-year-old retired jeweller from Northern Ireland, has become the face of the fightback against the Covid-19 pandemichttps://t.co/NrjEeANhKd pic.twitter.com/WSgpnxd8Ki
— ITV News (@itvnews) December 8, 2020
معمر خاتون کو کوونٹری کے یونیورسٹی ہسپتال میں کورونا ویکسین دی گئی۔ خاتون نے اسےاعزاز کی بات قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلی کورونا ویکسین استعمال کنندہ بن کر خوشی محسوس ہورہی ہے۔
ویکسین لگانے والوں پر حکومت نے واضح کیا کہ کوئی ویکسین پاسپورٹ جاری کرنے کا منصوبہ زیرِ غور نہیں، تاہم ویکسین لگوانے والے افراد کو ویکسینیشن کارڈ جاری کیا جائے گا۔
عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ فائزر کو 4 کروڑ کورونا ویکسین کا آرڈر دے چکا ہے جو 2 کروڑ افراد کیلئے کافی ہوں گی۔ 1 کروڑ افراد کیلئے ویکسین فوری طور پر دستیاب ہوگی جبکہ 8 لاکھ مزید ڈوز کچھ دن میں وصول ہونے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کی جانب سے پاکستان کو کورونا ویکسین فروخت کی پیشکش