حرا مانی کو دعا زہرا کے معاملے پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑگیا، رو رو کر معافی مانگ لی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دعا زہرا کے معاملے پر حرا مانی کو تبصرہ کرنا مہنگا پڑگیا، رو رو کر معافی مانگ لی
دعا زہرا کے معاملے پر حرا مانی کو تبصرہ کرنا مہنگا پڑگیا، رو رو کر معافی مانگ لی

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے دعا زہرہ اور ظہیر سے متعلق متنازعہ بیان پر تنقید کی زد میں آنے کے بعد رو رو کر معافی مانگ لی۔

معروف اداکارہ حرا مانی نے دعا اور ظہیر سے متعلق اپنے بیان پر تنقید کے بعد دعا زہرا اور اُس کے والدین سے سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے دو روز قبل انسٹاگرام کی اسٹوری پر لکھا تھا کہ ان کی دعا ہے کہ دعا زہرہ اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ میری یہ دعا ضرور سنیں گے۔

Hira Mani Cries As She Clarifies Her Stance On Dua Zehra-Watch Video

اداکارہ حرا مانی کے اِس بیان کے بعد انھیں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرول کیا گیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے دیئے گئے بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہیں اس حوالے سے مکمل معلومات نہیں تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

حرا مانی نے کہا کہ میں اس معاملے پر غلط تھی اور مجھے اپنی غلطی ماننے میں کوئی شرم نہیں اور یہ کہ غلطیوں کو تسلیم کرنے میں کوئی مضحکہ بات نہیں۔

Related Posts