جنوبی کوریا کے جزیرے جیجو سے سمندری طوفان کا ٹکراؤ، 1 شخص لاپتہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی کوریا کے جزیرے جیجو سے سمندری طوفان کا ٹکراؤ، 1 شخص لاپتہ
جنوبی کوریا کے جزیرے جیجو سے سمندری طوفان کا ٹکراؤ، 1 شخص لاپتہ

سیول: جنوبی کوریا کے جزیرے جیجو سے سمندری طوفان ہنا منور ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں جزیرے کا انتظامی سسٹم تباہ و برباد ہوگیا ہے۔اس دوران لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی زندگی کو بھی طوفان سے خطرات لاحق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان نے کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو میں تباہی مچا دی۔ لاپتہ ہونے والے شخص کی تلاش جاری ہے  تاہم جزیرے میں آنے والے سمندری طوفان کے ساتھ ساتھ تیز بارشوں نے بھی جیجو کا گھیراؤ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

منگنی سے انکار کرنے پر لڑکی کو قتل کردیا گیا

جنوبی کوریا کی یون سک یول حکومت نے سمندری طوفان سے متاثرہ جنوب مغربی علاقوں کیلئے ٹرین سروسز  اور 120 پروازوں کو بھی منسوخ کردیا۔ ملک کے تعلیمی ادارے اور دفاتر میں بھی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان نے جنوبی کوریا کے جزیرے سے ٹکرانے کے بعد جاپان کا رخ کر لیاہے۔ اتوار کی صبح ہنما منور تائیوان کے دارالحکومت تائی پے سے 385میل دور تھا۔

گزشتہ روز امریکی اخبار (نیو یارک ٹائمز) کا کہنا تھا کہ 3 اور 4 ستمبر کے دوران ہنما منور کی شدت میں کمی آئی جو اپنے مرکز میں 92 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں لے کر جاپان کی طرف بڑھنے لگا۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اطلاعات کے مطابق جاپان کی طرف سمندری طوفان ہنا منور کے بڑھنے سے جاپان میں بھی موسم نے کروٹ بدل لی۔ 35 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی جبکہ مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

 

Related Posts