بہن بھائی اور راکھی، ہندو برادری دُنیا بھر میں رکھشا بندھن کا تہوار آج منا رہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہن بھائی اور راکھی، ہندو برادری دُنیا بھر میں رکھشا بندھن کا تہوار آج منا رہی ہے
بہن بھائی اور راکھی، ہندو برادری دُنیا بھر میں رکھشا بندھن کا تہوار آج منا رہی ہے

وطنِ عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری رکھشا بندھن کا مذہبی تہوار آج منا رہی ہے جس کے دوران بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی  پر راکھی باندھتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راکھی کا سب سے بڑا تہوار ہر سال بھارت میں منایا جاتا ہے کیونکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہندو بھارت میں بستے ہیں۔ ہندووانہ رسوم کے مطابق ہندو بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی  پر راکھی باندھتے ہوئے ان کی ترقی و خوشحالی اور درازئ عمر کیلئے اپنے خداؤں سے دعا کرتی ہیں۔

دُعاؤں کے ساتھ ساتھ بہنیں اپنے بھائی کو مٹھائی یا میٹھی چیزیں کھلاتی ہیں۔ ہندو بھائی اپنی بہن کی حفاظت کیلئے عہد کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تحفوں یا رقم سے نوازتے ہیں۔ راکھی سے مراد ایک دھاگا ہے جسے حقیقی بھائیوں کے ساتھ ساتھ منہ بولے بھائیوں کو بھی باندھا جاسکتا ہے۔

ہندو مذہب میں یہ عقیدہ عام ہے کہ جس شخص کو ایک بار راکھی باندھ دی جائے وہ حقیقی بھائی کا درجہ رکھتا ہے جبکہ رکھشا یا راکھی کاتہوار ہندو برادری کیلئے سماجی میل جیل اور گفت و شنید کا بہانہ بھی قرار دیا گیا ہے۔ یہ تہوار ہر سال منایا جاتا ہے جس کا مقصد بہن اور بھائی کے رشتے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے ہندو نوجوان نے سوزوکی کمپنی پر دھاک بٹھا دی

Related Posts