بھارتی مسلم طالبہ کا انتہاء پسندوں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی مسلم طالبہ کا انتہاء پسندوں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
بھارتی مسلم طالبہ کا انتہاء پسندوں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

کرناٹک:بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبہ کا انتہاء پسند ہندوؤں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

انتہا پسند جماعت بی جے پی کے اسٹوڈنٹس ونگ کے غنڈوں نے کالجوں میں غنڈہ راج قائم کردیا ہے، با حجاب لڑکیوں کو ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی جبکہ نڈر مسلم طالبہ نے غنڈوں کے سامنے ‘ اللہ اکبر ‘ کی صدا بلند کردی۔

ذرائع کے مطابق ریاست کرناٹک میں باحجاب طالبات پر کالجوں کے دروازے بند کئے جارہے ہیں، ایک نڈر لڑکی حجاب پہن کر کالج میں داخل آئی تو بی جے پی کے غنڈے اس پر ٹوٹ پڑے، نہتی لڑکی نے انتہا پسندوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نعرہ تکبیر کی صدا بلند کی اور بالکل بھی نہیں گھبرائی۔

مسلم لیڈر اسد الدین اویسی کی جانب سے نعرہ تکبیر بلند کرنے والی لڑکی کو خراج تحسین پیش کیا گیا،اپنی بچیوں کی حمایت میں کرناٹک کی خواتین بھی باہر نکل آئیں اور انتہا پسند ہندوؤں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا۔

مسلم طالبات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ دہائیوں سے حجاب پہن کر کالج آتی ہیں، اب انتہا پسندوں کے ڈر سے وہ اپنے حجاب نہیں اتاریں گی اور ہر میدان میں مقابلہ کیا جائے گا۔

نعرہ تکبیر بلند کرنے والی لڑکی مسکان کے مطابق اسائمنٹ دینے آئی تھی، مجھے کالج میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا تھا، ہندو انتہا پسندوں کے نعروں کے جواب میں نعرہ تکبیر بلند کیا اور مجھے ایک لمحے کے لیے بھی خوف محسوس نہیں ہوا۔

Related Posts