لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ عمران خان کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہونا چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میرے خیال میں ورکرز کے ساتھ ساتھ عمران خان کا مقدمہ بھی عسکری عدالت میں چلایا جانا چاہئے۔
عمران خان نے ریاست کیلئے دھمکی آمیز زبان استعمال کی۔خواجہ آصف
میرے خیال میں ورکرز کے ساتھ ساتھ عمران خان کا بھی ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہونا چاہیے کیونکہ ان لوگوں نے اس فتنے کے کہنے پر ملٹری تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔۔۔ #سانحہ_9_مئی_کا_مجرم_عمران
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) May 16, 2023
ٹوئٹر پیغام میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ مقدمے کی سماعت عسکری عدالت میں اس لیے ہونی چاہئے کیونکہ ان لوگوں نے اس فتنے کے کہنے پر ملٹری تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔
اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں جلی ہوئی گاڑی پر عمران خان کی فوٹو شاپ کی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ یہ ہے وہ بد بخت شخص جو پاکستان کی ترقی کا دشمن ہے۔
یہ ہے وہ بدبخت شخص جو پاکستان کی ترقی کا دشمن ہے۔۔۔ pic.twitter.com/vsce5iaZh4
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) May 16, 2023
قبل ازیں معروف تجزیہ کار صابر شاکر کے ایک ٹوئٹر پیغام کا جواب دیتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کا گیٹ نہیں، آپ کے ملک سے فرار ہونے کے بعد سیرینا ہوٹل کے قریب گیٹ لگا دیا گیا ہے۔
جاہل یہ سپریم کورٹ کا گیٹ نہیں، آپکے ملک سے فرار ہونے کے بعد سرینا ہوٹل کے قریب گیٹ لگا دیا گیا ہے۔۔۔یہ وہی گیٹ ہے https://t.co/4XlKCEVKqb
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) May 15, 2023