لاہور: حکمراں سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاسی رہنما و رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست سے ہمیشہ کیلئے فارغ ہوچکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کی عمران خان سے ملاقات پر پی ٹی آئی والے پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔
فسادیوں کو پکڑنے سے امن و سکون آگیا۔حنا پرویز بٹ
رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کا ڈھول پیٹنے والوں کو بتاتی چلوں کہ آئی ایم ایف وفد کا سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے ملنا معمول کا کام ہے۔
آئی ایم ایف کے وفد کی عمران خان سے ملاقات کو لیکر پی ٹی آئی والے جو ڈھول پیٹ رہے ہیں ان کو بتاتی چلوں کہ وفد کا سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے ملنا معمول کا کام ہے۔۔۔اس پر ذیادہ ڈھول بجانے کی ضرورت نہیں، آپکا خان سیاست سے ہمیشہ کیلئے فارغ ہو چکا ہے۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 7, 2023
اس موقعے پر رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان سیاست سے ہمیشہ کیلئے فارغ ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان ملکی سیاست پر بدنما داغ ہیں جبکہ فسادیوں کو پکڑنے سے ملک میں امن وسکون آگیا۔
ٹوئٹر پر گزشت ماہ اپنے پیغام میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست پر بد نما داغ ہیں۔ عمران خان ایک نظریہ نہیں، بلکہ ایک فتنہ اور فساد کا نام ہے۔