لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی سیاست پر بدنما داغ ہیں جبکہ فسادیوں کو پکڑنے سے ملک میں امن وسکون آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست پر بد نما داغ ہیں جبکہ عمران خان ایک نظریہ نہیں، بلکہ ایک فتنہ اور فساد کا نام ہے۔
عمران خان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہونا چاہئے۔حنا پرویز بٹ
ٹوئٹر پیغام میں رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ جب سے 9 مئی کے افسوسناک واقعات کے بعد فسادیوں کو پکڑا گیا، ملک میں امن اور سکون آگیا ہے۔ ان شاء اللہ اب یہ امن جاری رہے گا اور ملک میں سیاسی کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام بھی آئے گا۔
عمران خان پاکستان کی سیاست میں بدنما داغ ہے۔۔۔عمران خان ایک نظریہ نہیں بلکہ ایک فتنہ اور فساد کا نام ہے، جب سے نو مئی کے افسوسناک واقعات کے بعد فسادیوں کو پکڑا گیا ملک میں امن اور سکون آ گیا ہے۔۔۔انشااللہ اب یہ امن جاری رہے گا اور ملک میں سیاسی استحکام کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام…
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) June 15, 2023
خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ عمران خان کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہونا چاہئے۔
گزشتہ ماہ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میرے خیال میں ورکرز کے ساتھ ساتھ عمران خان کا مقدمہ بھی عسکری عدالت میں چلایا جانا چاہئے۔
حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ مقدمے کی سماعت عسکری عدالت میں اس لیے ہونی چاہئے کیونکہ ان لوگوں نے اس فتنے کے کہنے پر ملٹری تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔