لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پی ٹی آئی کے آئندہ عام انتخابات کے دوران 2 تہائی اکثریت کے دعوے پر نیا بیان دے کر ایک اور پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ اسد عمر نے آج کہا کہ جب عمران خان اگلے الیکشن میں مہم چلائیں گے تو ہم دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے۔
نواز شریف کی وطن واپسی، عمران خان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔حنا پرویز بٹ
خوش ہیں عمران خان سے جان چھوٹ رہی ہے، حنا پرویز بٹ
ٹوئٹر پیغام میں رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پی ٹی آئی کے مقابلے میں زیادہ بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا اگر میاں صاحب عام انتخابات کے دوران انتخابی مہم چلائیں گے تو مسلم لیگ (ن) اِن شاء اللہ کلین سویپ کرے گی۔
اسد عمرنے آج کہا کہ جب عمران خان اگلے الیکشن میں مہم چلائیں گے تو ہم دو تہائی اکثریت حاصل کریں۔۔۔جناب جب میاں صاحب مہم چلائیں گے تو ن لیگ انشااللہ کلین سویپ کرے گی۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) August 17, 2022