لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو انتخاب لڑنے کی اجازت کیسے دی؟ جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کروڑوں کے نادہندہ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے بعد عمران خان 7 کروڑ روپے کے بھی نادہندہ نکلے۔ حیران ہوں الیکشن کمیشن نے نادہندہ شخص کو الیکشن لڑنے کی اجازت کیسے دے دی؟
پی ٹی آئی رہنما حنید لاکھانی انتقال کرگئے
سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کے بعد عمران خان سات کروڑ روپے کے نادہندہ نکلے۔ حیران ہوں الیکشن کمیشن نے نادہندہ شخص کو الیکشن لڑنے کی اجازت کیسے دیدی؟
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) September 7, 2022
عمران خان کی نادہندگی
سابق وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر بغیر کسی اتھارٹی کے استعمال کیا اور 34 کروڑ سے زائد کی رقم بھی ادا نہیں کی۔ نیب حکام نے رقم کی وصولی کیلئے کے پی کے حکومت کو خط لکھا تھا۔
نیب کے پی کے کا اگست کے دوران کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے زیر استعمال 2 ہیلی کاپٹرز ہیں جو گورنر اور وزیر اعلیٰ کیلئے خریدے گئے تھے۔ عمران خان نے پرویز خٹک کے دور میں دونوں ہیلی کاپٹرز استعمال کیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بغیر کسی عہدے یا قانونی اجازت کے مختلف شہروں میں جلسوں کے موقعے پر 166 گھنٹوں تک ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جس کے واجبات 7 کروڑ 4لاکھ 30 ہزار روپے بنتے ہیں جو ادا نہیں کیے گئے۔