کراچی کو نواز شریف کی ضرورت، میاں صاحب جلد پاکستان آئینگے۔حنا پرویز بٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کو نواز شریف کی ضرورت، میاں صاحب جلد پاکستان آئینگے۔حنا پرویز بٹ
کراچی کو نواز شریف کی ضرورت، میاں صاحب جلد پاکستان آئینگے۔حنا پرویز بٹ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی کا ماننا ہے کہ کراچی کو نواز شریف کی ضرورت ہے۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میاں صاحب جلد پاکستان آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ان شاء اللہ میاں صاحب جلد پاکستان آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت نے شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکارکردیا

اپنے ٹوئٹر پیغام میں نواز شریف کو کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا کریڈٹ دیتے ہوئے رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ 

خیال رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کے زیرِ سایہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت چلا رہی ہے جبکہ شہرِ قائد سمیت سندھ بھر میں سیلابی صورتحال ہے۔

کراچی میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گھوٹکی کے مقام پر دریائے سندھ کا حفاظتی بند ٹوٹ جانے کے باعث 40 سے زائد دیہات زیرِ آب آگئے۔

ن لیگ کی رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا ماننا ہے کہ نواز شریف کراچی سمیت ملک کے تمام مسائل حل کردیں گے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کو 3 بار ملک کی وزارتِ عظمیٰ ملی تاہم کراچی کے مسائل تاحال جوں کے توں ہیں۔ 

Related Posts