حنا پرویز بٹ کا اقرار الحسن کو پشاور بی آر ٹی پر پروگرام کرنے کا چیلنج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hina Pervaiz Butt challenge to iqrar ul hassan for programe agienst peshawar BRT

کراچی : نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن اقرار الحسن کی جانب سے سندھ حکومت پر تنقید نے سیاسی رخ اختیار کرلیا، پیپلزپارٹی کے بعد ن لیگ کی رہنماء حنا پرویز بٹ بھی میدان میں آگئی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی اور سوشل میڈیا پر فعال کارکن حنا پرویز بٹ نے اے آر وائے نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں 7 سال جاری بی آر ٹی منصوبے پر پروگرام کرنے کا چیلنج کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں “گدھے” کو میٹرک پاس کرتے ہی وزیراعلیٰ بنادیا جائیگا، وینا ملک

حنا پرویز بٹ کا ٹوئٹر  پیغام میں کہنا ہے کہ سعید غنی نے جس طرح ایک مافیا اور بلیک میلرز کے گروپ کو بے نقاب کیا اور جس طرح عام لوگوں نے ان کا ساتھ دیا وہ قابل تعریف ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بعض اوقات جس کا جیسا منہ ہو ویسی چپیڑ مارنی پڑتی ہے۔

Related Posts