معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان حنا خواجہ بیات نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ان کے پروگرام سے متاثر ہو کر اپنا ٹی وی شو شروع کیا۔
حنا خواجہ بیات حال ہی میںپنے کیرئیر اور دیگر معاملات پر کھل کر بات کرتی ہوئی خبروں میں نظر آئیں۔
حنا نےانکشاف کیا کہ انہوں نے ایک صحافی اور ٹی وی میزبان کے طور پراپنے کیرئیر کی شروعات کی تھی۔اور وہ شروع سے یہ جانتی تھیں کہ وہ اداکاری نہیں کرنا چاہتی اور انہیں اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، لیکن ایک وقت آیا جب وہ صحافت اور میزبان کے طور پر کام کرتے ہوئے اداکارہ میں تبدیل ہوگئیں۔
اداکارہ نے کہا کہ پروڈیوسر سیما طاہر نے انہیں ٹیلی ویژن کی میزبانی سے متعارف کرایا اور سلطانہ صدیقی نے انہیں اداکاری کی طرف توجہ دلائی۔
حنا نے کہا کہ انہوں نے ہم ٹی وی پر ڈرامہ جھمکا جان سےاداکاری شروع کی اورپھر مزید پراجیکٹس میں کام کیا۔
پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ اداکاری میں قدم رکھنے سے پہلے وہ اس وقت کےٹیلی ویژن پر سب سے زیادہ مقبول شوز کی میزبانی کیاکرتی تھیں۔
حنانے ٹیلی ویژن پر ذہنی صحت کے مسائل کو حل کرنے والی پہلی شخصیت ہونے کا دعویٰ بھی کیا اور کہا کہ اس وقت ٹی وی پروگرامنگ میں اس طرح کے موضوعات کو سنا نہیں جاتا تھا۔
انہوںنے وضاحت کی کہ وہ ایک ایسا پروگرام بنانا چاہتیی ہیںجو دماغی صحت کے بارے میں بات چیت کی حوصلہ افزائی کرے، لوگوں کو جب بھی مسائل کا سامنا ہو مدد حاصل کرنے کے لیے اور ذہنی تندرستی کو ترجیح دینے کی ترغیب دے۔
حنا خواجہ بیات کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا شو ڈیزائن کرکے پیش کیا تھا جسے بہت سراہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں کسی نے انہیں عامر خان کے ٹی وی شو کا کلپ بھیجا اور نشاندہی کی کہ یہ وہی شو ہے جسے وہ پیش کر رہی تھیں، یہ کہتے ہوئے کہ یہ ان کے شو کی کاپی ہے۔
حنا نے واضح کیا کہ وہ عامر خان کے ٹی وی شو کو ان کی کاپی نہیں کہے گی لیکن ان کا خیال ہے کہ بالی ووڈ اداکارنے ان کے شو سے متاثر ہوکر اپنا شو بنایا تھا۔