پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں آج یوم حجاب منایاجارہا ہے، ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hijab day
hijab day

کراچی: پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں آج یوم حجاب منایاجارہا ہے ،یوم حجاب منانے کا آغاز 4 ستمبر 2004 کو اس وقت ہوا جب فرانس نے حجاب پر پابندی کا قانون منظور کیا۔

امت مسلمہ کے جید علما کرام کے متفقہ فیصلے سےیوم حجاب ہر سال یکم فروری کو منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد اُن خواتین سے اظہار یکجہتی کرنا ہے جنہوں نے اپنی زندگی میں حجاب کو لازم و ملزوم بنالیا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں حجاب کی اہمیت، افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔

سوشل میڈیا کے ذریعے بھی حجاب کی افادیت کو واضح کرتے ہوئے خواتین کو پردہ کرنے کی رغبت دلائی جارہی ہے،عالمی یوم حجاب کے موقع پر مذہبی قائدین نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ اس اہم دن کی مناسبت سے اپنا کردار کریں۔

اسلام نے حجاب کے ذریعہ خواتین کو ایک ممتاز مقام عطا کیا ہے اور یہ ایک اسلامی شعار ہے جو خواتین کی عصمت کی حفاظت اور ہر طرح کے گناہ سے بچاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے اپنے مصری دوست سے منگنی کرلی

یوم حجاب منانے کا آغاز 4 ستمبر 2004 کو اس وقت ہوا جب فرانس نے حجاب پر پابندی کا قانون منظور کیا۔ فرانس میں مسلم خواتین کے برقع اوڑھنے پر تنازعات پیدا ہونے کے بعد اپریل میں ہیملٹن کی مشہور میک ماسٹر یونیورسٹی میں کچھ مسلم و غیر مسلم طلبہ نے حجاب ڈے منایا۔

Related Posts