بھارت میں جاری حجاب تنازع ، مسلمانوں کے کاروبار پر بھی پابندی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں جاری حجاب تنازع ، مسلمانوں کے کاروبار پر بھی پابندی
بھارت میں جاری حجاب تنازع ، مسلمانوں کے کاروبار پر بھی پابندی

بھارت کی ریاست کرناٹک میں ہونے والے حجاب تنازع کے بعد مسلمانوں پر پابندیاں دن بہ دن بڑھ رہی ہیں، اب ریاست میں ہونے والے سالانہ فیسٹیول میں مسلمان دکانداروں کو اسٹالز لگانے سے روک کر ان کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست میں مسلم طالبات کے حجاب پہن کر اسکول آنے کا معاملہ ابھی نارمل نہیں ہوا تھا کہ ایک اور مسئلے نے سر اُٹھالیا ہے۔

ہر سال کرناٹک کے ساحلی علاقے اڈوپی کے ہوسا مارگودی ٹیمپل میں سالانہ فیسٹیول کا انعقاد ہوتا ہے جس میں ریاست بھر سے لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس فیسٹیول میں مسلمان دکاندار 100 سے زائد اسٹالز لگاتے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے کبھی ایسی کوئی پابندی سامنے نہیں آئی تاہم اس سال حالات مختلف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغان حکام کا یوٹرن، طالبات کے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا حکم واپس لے لیا

مگر اب اروپی میں جگہ جگہ بینرزلگائے گئے ہیں جن میں یہ مطالبہ تحریر ہے کہ فیسٹیول میں مسلمانوں کو اسٹالز لگانے کی اجازت نہیں دی جائے۔ اس پر انتطامیہ نے مسلمان دکانداروں کو اسٹالز لگانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

مزید برآں مسلمان تاجروں کی تنظیم کے سربراہ سے گفتگو میں مندر کی انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ اس بار صرف ہندو تاجروں کو اجازت دی جائے کیوں کہ دائیں بازو کے انتہا پسند ہندوؤں کا شدید دباؤ ہے۔

Related Posts