دیکھئے تصاویر: پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ کی شاندار تقریب کی جھلکیاں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان نیول اکیڈمی میں پی این ایس رہبر کی پاسنگ آوٹ کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں دوست ممالک ترکی، بحرین، عراق، فلسطین اور جبوتی کے کیڈٹس بھی شامل تھے، جو پاک بحریہ کا حصہ بنے۔

 

 

تقریب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کلیدی خطاب کیا اور غیر ملکی کیڈٹس کو پاک بحریہ کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔ فیلڈ مارشل نے اپنے خطاب میں کشمیر کی صورتحال کے ساتھ ساتھ پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان پر بھارت کی احمقانہ جارحیت کا بھی ذکر کیا۔

 

قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال نے اکیڈمی میں کیڈٹس کی تعلیمی اور پیشہ وارانہ تربیت کے نمایاں خدوخال پر روشنی ڈالی۔

 

 

مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ مڈشپ مین عبدالرحمان کو مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر کا حقدار قرار دیا گیا، جبکہ مڈشپ مین شایانِ حشمت نے اکیڈمی ڈرک حاصل کی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آفیسر کیڈٹ محمد عزیر عباس کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل، جبکہ ایس ایس سی کورس کے آفیسر کیڈٹ چوہدری محمد اعزاز طاہر کو کمانڈنٹ گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ پروفیشنسی بینر کوارٹر ڈیک اسکواڈرن کے نام رہا۔ تقریب میں غیر ملکی مندوبین، سرکاری حکام، پاک بحریہ اور دیگر دفاعی افواج کے افسران اور کمیشننگ آفیسرز کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

 

واضح رہے کہ پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں شاندار بحری روایات کی عکاسی کرتی 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ منعقد کی گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نیول اکیڈمی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

Related Posts