آذربائیجان کے صدرالہام علیوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، جہاں اسلام آباد پہنچنے پر انہیں روایتی طور پر 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر جناب الہام علیوف کا استقبال کیا۔
صدر الہام علیوف نے اس موقع پر یاد گار شہداء پر پھول بھی چڑھائے اور دعا کی۔
یاد رہے کہ صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آئے۔ اسلام آباد کی شاہراؤں کو دونوں رہنماؤں کی تصویروں سے سجا دیا گیا تھا۔
منگل کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ فریقین دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔