اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 3 فیصد ہے جبکہ کراچی سے 16 اعشاریہ 59 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔
کراچی کے بعد دوسرے نمبر پر این سی او سی کے مطابق پشاور رہا جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 13 اعشاریہ 34 فیصد ہے جبکہ تیسرے نمبر پر میر پور میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 4 فیصد رہی جبکہ بلوچستان میں مثبت کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 2 فیصد ہے۔ سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 6 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 1 فیصد ہے جہاں ایبٹ آباد میں مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 25 فیصد رپورٹ ہوئی۔ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 505 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 6 فیصد ہے جبکہ پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گلگت بلتستان میں یہ شرح 1 اعشاریہ 5 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا میں مبتلا صحافی طارق ملک راولپنڈی میں انتقال کر گئے