امریکا میں کینسر کا مہنگا علاج اموات کی شرح کم کرنے میں ناکام ہے۔ماہرین

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں کینسر کا مہنگا علاج اموات کی شرح کم کرنے میں ناکام ہے۔ماہرین
امریکا میں کینسر کا مہنگا علاج اموات کی شرح کم کرنے میں ناکام ہے۔ماہرین

واشنگٹن: ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں کینسر کا مہنگا علاج اموات کی شرح کم کرنے میں ناکام ہے جبکہ امریکی حکومت کینسر کی دیکھ بھال پر کسی بھی امیر ملک کے مقابلے میں 2 گنا زیادہ خرچ کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ژیل یونیورسٹی اور واسر کالج کے سائنسدانوں نے تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ امریکا کی کینسر سے ہونےوالی اموات کی شرح اوسط سے بہتر ہے تاہم جس حساب سے اخراجات ہورہے ہیں، نتائج اس اعتبار سے مایوس کن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا کے قدیم لوگ انسانی قد سے بڑے پرندوں کے انڈے کھاجاتے تھے۔تحقیق

جاما ہیلتھ فورم نامی جریدےمیں 27 مئی کے روز شائع ہونے والے تحقیقی نتائج میں بتایا گیا کہ امریکا میں کینسر کی جدید ترین دیکھ بھال کے مراکز قائم ہیں۔ محققین کو جاننا تھا کہ کیا کینسر کی دیکھ بھال پر امریکی سرمایہ کاری مفید ثابت ہورہی ہے؟

تحقیق کے دوران زیر مشاہدہ 22 امیر ممالک میں کینسر پر امریکا کی جانب سے اخراجات کی شرح سب سے زیادہ پائی گئی۔ سینئر محقق کیری گراس کا کہنا ہے کہ امریکا کینسر کی دیکھ بھال پر سالانہ 200 ارب ڈالر سے بھی زیادہ خرچ کرتا ہے۔

سینئر محقق نے کہا کہ اگر دیکھا جائے توامریکا ہر شہری پر 600 ڈالر سالانہ خرچ کرتا ہے جبکہ دیگر امیر ممالک اوسطاً 300 ڈالر خرچ کرتے ہیں۔ تحقیق کا مرکز یہ سوال تھا کہ کیا امریکا اپنے ِخرچ کیے گئے پیسے سے نتائج حاصل کر رہا ہے؟

محققین نے دریافت کیا کہ کینسر کی دیکھ بھال پر آنے والے اخراجات کا کینسر سے ہونے والی شرحِ اموات سے کوئی تعلق نہیں اور یہ ثابت ہوا کہ کینسر کی دیکھ بھال پر زیادہ خرچ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ کینسر کی شرحِ اموات پر بہتر نتائج بھی حاصل ہوں۔

حیرت انگیز طور پر 6 ممالک بشمول آسٹریلیا، فن لینڈ آئس لینڈ، جاپان، کوریا اور سوئٹزرلینڈ میں کینسر سے ہونے والی اموات اور سرطان کے علاج پر آنے والے اخراجات دونوں امریکا کے مقابلے میں کم رہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ امریکا کو کینسر پر اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرنا ہوگی۔

Related Posts